Published On: Mon, Nov 4th, 2013

ڈینگی کے خاتمے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،وزیراعلٰی شہباز شریف

politics 04وزیراعلٰی شہباز شریف نے انسداد ڈینگی کیلئے منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کر دی، ان کا کہنا ہے کہ ڈینگی کو پہلے بھی شکست دی، اب بھی دیں گے۔سول سیکرٹریٹ لاہورمیں وزیراعلی شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلٰی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈینگی کو پہلے بھی شکست دی، اب بھی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک جان عزیز ہے ، ڈینگی کے خاتمے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

وزیر اعلی نے ڈینگی سے ہونے والی اموات پر افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی نظام پر پوری طرح عملدرآمد نہ کرنا متعلقہ اداروں کی غفلت ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے سربراہوں پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ڈینگی سے اموات کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ وزیراعلٰی شہباز شریف میٹرو بس میں سفر کر کے سول سیکرٹریٹ پہنچے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>