Published On: Tue, Oct 29th, 2013

ڈینگی کو اس بار بھی شکست دیں گے، شہباز شریف

politics news 04وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انسداد ڈینگی کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں – ڈینگی کو پہلے بھی شکست دی اور اب بھی شکست دیں گے۔ ایک ایک جان عزیز ہے ، ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ نے لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ڈینگی کے مرض کے تدارک کیلئے منتخب نمائندوں کے ساتھ انتظامی مشینری پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے ادا کریں۔ انسداد ڈینگی کیلئے تمام محکموں اور منتخب نمائندوں کو چوکس رہنا ہوگا اور عوام کے تعاون سے اس موذی مرض کی روک تھام کے حوالے سے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس مربوط مہم چلا کر ڈینگی کے مرض کو بڑھنے سے روکا اور ضرورت اس امر کی ہے کہ رواں برس بھی 2012ءکی طرز پر موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مرض کی شدت میں خاطرخواہ کمی واقع ہوسکے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی روزانہ صبح آٹھ بجے صوبے میں ڈینگی کے مرض کی صورتحال کا جائزہ لے اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے اجلاس منعقد کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں صوبائی سطح کے ساتھ مقامی سطح پر بھی انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس منعقد کئے جائیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>