Published On: Fri, Oct 25th, 2013

کراچی آپریشن کو متنازع نہیں بنانا چاہیئے،الطاف حسین

politics news 03ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پی ایف یو جے کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کو متنازع نہیں بنانا چاہیئے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہںا تھا کہ دہشتگردی کے باعث ملک کو کئی قسم کے مسائل درہیش ہے۔ کراچی میں جاری آپریشن کو متنازع نہ بنایا جائے۔ ایم کیوایم کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ ساتھی صبر سے کام لیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ گرفتاری کے بعد کارکنوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات دل خراش ہیں۔ ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کو سوچنا چاہیئے کہ بے گناہ افراد کی اموات پر گھر والوں کو ہی نہیں سب کو دکھ ہوتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>