Published On: Thu, Oct 24th, 2013

ایک وقت آئیگا جب ڈرون حملوں کا معاملہ حل ہوجائیگا، نوازشریف

Nawaz Sharifوزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈرون حملوں کا معاملہ پاکستان کی خواہش کے مطابق حل ہو جائے گا۔ امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ تسیرے فریق کے مسئلہ کمشیر حل کرانے میں کوئی برائی نہیں۔

وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے بعد لندن پہنچ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت آئیگا ڈرون حملوں کا معاملہ پاکستان کی خواہش کے مطابق حل ہوگا۔ نوازشریف نے کہا کہ جس جگہ پر جو بات کرنی چاہئے تھی وہ بات کی۔ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکا کا کردار نہیں چاہتا۔ اگر تیسرا فریق کشمیر کا تنازعہ حل کرائے تو برائی نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کھ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے بھی دکھاتے ہیں۔ امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ توانائی کا مسئلہ بہت جلد حل کرلیا جائے گا۔ بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امریکی صدر سے کافی مثبت باتیں کی ہیں۔ طویل ملاقات میں تمام معاملات زیر بحث آئے۔ اوباما سے عافیہ صدیقی سے متعلق بھی بات کی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>