Published On: Wed, Oct 23rd, 2013

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں,نواز شریف

politics news 02وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کا مرکز نہیں بلکہ دہائیوں سے دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے واشنگٹن میں ادارہ امن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں اور اسکا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا بڑا شکار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چالیس ہزار جانوں کا نذرانہ دیا۔ پاکستان دہشتگردی کا مرکز نہیں.

انکا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات وقت کی ضرورت ہیں۔ انفرادی نوعیت کے واقعات نے پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی ثالثی قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا سول ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں غیر امتیازی رویہ اختیار کرے۔

نوازشریف نےکہا کہ وہ افغان صدر حامد کرزئی کو یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان افغانستان کے معاملات میں کسی قسم کی دخل اندازی کا خواہاں نہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>