Published On: Tue, Oct 22nd, 2013

پتنگ کی ڈور سے بچے کی ہلاکت،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے امدادی چیک

23446513165416541461654گوجرانوالہ:وزیراعلی پنجاب دو روز قبل پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہلاک ہونے والے تین سالہ بچے کے گھر پہنچ گئے ،ورثا سے اظہار ہمدردی متعلقہ اے سی سٹی ،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل کردیا گیا،

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ صدر کے علاقے پیلی والا میں گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے تین سالہ بچے کے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف بچے کے گھر پیپلی والا پہنچ گئے ورثا سے اظہار ہمدری کی اور بچے کے والدین کو پانچ لاکھ کا امدادی چیک دیا کائٹ فلائنگ ایکٹ پر مکمل طور پرعمل درآمد نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے سی سٹی میڈم صائمہ ،متعلقہ ڈی ایس پی توفیق خان اور ایس ایچ او احسان سندھو کو فوری معطل کرنے کا حکم دیا ,

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر مکمل طور پرعملدرآمد کروایا جائے گا اور اسے مزید فعال اور ناقابل ضمانت بنایا جائے گا تاکہ قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ،بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سنسرہ گورائیہ میں ذیادتی کا شکار ہونے والی سات سالہ بچی کے گھر بھی گئے اور ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کروائی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>