Published On: Sat, Oct 19th, 2013

طالبان سے مذاکرات میں جلد بازی نہ کی جائے، الطاف حسین

Altaf-hussain 2ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی اہم منصب پر تعیناتی سفارش نہیں میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے اور بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لیں گے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خدمت خلق فاونڈیشن کے رضاکاروں ، کارکنوں اور رابطہ کمیٹی کو ریکارڈ کھالیں جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملک میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی اور طالبان سے مذاکرات اہم مسلئہ بنے ہوئے ہیں.

انکا کہنا تھا کہ جب طالبان سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت کرنے پر اتفاق ہوگیا تو جلد از جلد مذاکرات کرنے پر کیوں دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس سے مسلح افواج ادارے اور حکومت کمزور ہونے کا تعاصب جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج کی سلامتی کے لیے جو بہتر ہو وہ فیصلہ کرے اگر کوئی رکاوٹ پیدا کرے متحدہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے.الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کھالوں کے حوالے مخالفین کی سازشیں ناکام ہوئی اور ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ متحدہ نے دہشتگردی کیخلاف کھل کر آواز اٹھائی کبھی دہری سیاست نہیں کریں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>