Published On: Mon, Oct 14th, 2013

طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہیں، مولانا فضل الرحمان

politics news 01مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے کے دوران حامد کرزئی نے افغانستان میں داخلی مفاہمت پر مدد طلب کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان امریکا بات چیت کی حمایت کرتے ہیں لیکن داخلی مفاہمت کو پیش نظر رکھنا چاہئے

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دورہ افغانستان سے وہاں کے معاملات سمجھنے میں مدد ملی ان کا کہنا تھا کہ افغان صدر سے افغانستان میں داخلی مفاہمت پر بھی بات ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ صدر حامد کرزئی نے داخلی مفاہمت پر مدد طلب کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے امریکا کی بات چیت کی حمایت کرتے ہیں لیکن وہاں کی داخلی مفاہمت کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ تین دن میں جو ہم نے حاصل کیا وہ ماضی میں سفارت کاری میں بھی حاصل نہیں کیا جاسکا۔

انھوں نے کہا کہ دورہ افغانستان کی حمایت وزیر اعظم نوازشریف نے بھی کی اپنے دورے کی تفصیلات حکومت کو پیش کروں گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>