Published On: Fri, Oct 11th, 2013

پولیس پٹرولنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے، شہبازشریف

politics 04وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن و امان اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پولیس پٹرولنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے اور سینئر افسران بھی علاقوں میں گشت کریں۔

وزیراعلی شہبازشریف کی زیرصدارت امن و مان کی مجموعی صورتحال اور انارکلی دھماکے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی، ہوم سیکرٹری، کمشنر ،ڈی سی او لاہور اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلی نے کابینہ کمیٹی کو احکامات جاری کئے کہ پولیس امن و امان کی صورتحال اور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے شارٹ ٹرم پلان واضع کرے۔ پولیس پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنائے جبکہ سینئر افسران بھی علاقوں میں خود گشت کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>