Published On: Tue, Oct 8th, 2013

وزیراعظم نوازشریف کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

politics newsوزیراعظم نوازشریف کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اتفاق پایا گیا کہ آرمی چیف کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد آئینی ادارے اپنا کردار احسن طریقے سے کرینگے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آفا سٹاف کمیٹی کی تعیناتی آئینی ذمہ داری ہے۔ جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور اہم پارٹی رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>