Published On: Sat, Sep 28th, 2013

عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے: نواز شریف

nawazوزیراعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو بھی تعلقات کا نیا دور شروع کرنے کی دعوت دے ڈالی ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم نے بہت سی اہم باتیں کیں ۔ بولے مسئلہ کشمیر سات دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی حل طلب ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ وزیراعظم نے بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنے کی خواہش ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ من موہن سنگھ سے ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوگی ۔ میاں نواز شریف نے یہ بھی واضح کردیا کہ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے لیکن سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا حصول پاکستان کا حق ہے ۔۔۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو کسی بھی مذہب سے جوڑنا زیادتی ہے ۔ دہشتگردی نے بارہ برسوں میں چالیس ہزار پاکستانیوں کی جان لی ۔ میزائل حملے بھی بند کیے جانے چاہیئں ۔۔ وزیراعظم افغانستان میں استحکام سمیت فلسطین کو آزاد ریاست بنانے اور شام میں لڑائی فوری بند کرنے پر بھی زور دیا ۔ پاکستان میں مضبوط اور آزاد عدلیہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عالمی برادری پر یہ بھی واضح کرگئے کہ پاکستان دنیا سے امداد نہیں تجارت بڑھانا چاہتا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>