Published On: Wed, Sep 25th, 2013

بلوچستان حکومت کی ہر ممکن معاونت کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت

Nawaz-Sharif 01وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم کو زلزلہ متاثرہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کارروائیوں سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ وزیراعظم نے فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے بحالی کی کارروائیوں سے بھی روانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور جام کمال بھی آوران روانہ ہو گئے ہیں۔ دونوں وزراء زلزلہ زدگان کے لیے ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ وزراء این ڈی ایم اے، پاک فوج، ایف سی اور سویلین اتھارٹیز کے درمیان رابطے بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم نے عبدالقادر بلوچ اور جام کمال کو امدادی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>