Published On: Sat, Jul 6th, 2013

پیپلزپارٹی کے بعض رہنما پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کی حمایت کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی

mqm-1-640x330 (1)کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بعض رہنما کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کی حمایت کررہے ہیں. ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں بدامنی کا سلسلہ بند کراکرعوام کے جان ومال کا بلاامتیاز تحفظ کیا جائے،رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزامن کمیٹی کے ملزمان کے ہاتھوں کچھی برادری ،میمن برادری سمیت علاقے میں رہنے والے دیگرپرامن افراد کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےبعض رہنما بھی کالعدم پیپلزامن کمیٹی کےملزمان کی حمایت کررہے ہیں جب کہ دہشت گردوں نے شہر بھر میں بھتہ خوری،اغوا برائےتاوان اورقتل وغارت کا بازار گرم کررکھاہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>