Published On: Tue, Sep 17th, 2013

طالبان کی کارروائی سےاے پی سی کے فیصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، عمران خان

Imran-khan 02تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپر دیر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے طالبان کی کارروائی سےاے پی سی کے فیصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

اسلام آباد میں پالیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا آسان حل تبھی ختم ہوگئے تھے جب ہم اس جنگ میں کودے تھے، ان کا کہنا تھا جنرل مشرف کی بلائی گئ اے پی سی میں میں نے یہ جنگ لڑنے سے بہت روکا تھا۔ ان کا کہنا تھا دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان حالت میں جنگ میں پھنسا رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا حکومت اور طالبان کے وفود ٓاپس میں معاملات طے کرے اور مطالبات کرتے وقت اس بات کا حیال رکھا جائے، کی کوئی بھی مطالبہ آئین کے دائرے سے باہر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا طالبان کی جانب سے پہلے ہی مطالبات کرنا درست طریقہ کار نہیں ۔ بات چیت ہوگی تو معاملات ٹھیک ہوں گے.

عمران خان کا کہنا تھا جب حکومت مذاکرات کرہی رہی ہے تو طالبان کی جانب سے دھماکے کرنا سمجھ باہر ہے ، فوری طور پر طالبان کی جانب سے سیز فائر ہونا چاہیے ،

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>