Published On: Fri, Sep 13th, 2013

نواز حکومت کے سو دن

Nawaz-Sharif01وقتی حل کے طور پر گردشی قرضہ اتارنے کے لیے مزید قرضہ لیا گیا: اسد سعید
پاکستان میں پرامن انتقال اقتدار کے بعد بننے والی پہلی حکومت مسلم لیگ ن کے سو دن پورے ہو گئے ہیں۔
حکومت نے توانائی ،معیشت اور انہتاپسندی جیسے مسائل کو اہمیت دیتے ہوئے ان سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جن پر بعض حلقے اسے سراہ رہے ہیں تاہم بعض ماہرین کے مطابق نئی حکومت کے اب تک کے فیصلوں سے لگتا ہے کہ وہ ملک کے درینہ مسائل کے عارضی حل ٹھونڈ رہی ہے۔
مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے توجہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کی جانب مرکوز کی، عوام نے چند ہفتے تو انتظار کیا مگر پھر تاریخ کی طویل ترین لوڈشیڈنگ انہیں سڑکوں پر لے آئی۔
مسلم لیگ ن نے سر دھڑ کی بازی لگا کر لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں تو کمی کی اور عوام کو کسی حد تک رلیف بھی ملا مگر ماہرین کے بقول یہ عارضی حل ہے۔
کلِک بجلی چوری، یوٹیلٹی کورٹس کے قیام کا فیصلہ
کلِک ’خطے کے مقدر کا فیصلہ پاکستان کے بغیر نہیں‘
موجودہ دورِ حکومت میں ہونے والے اہم حملے
معاشی امور کے ماہر اسد سعید سمجھتے ہیں کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سےمسئلے کو حل نہیں بلکہ دبایا جا رہا ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وقتی حل کے طور پر گردشی قرضہ اتارنے کے لیے مزید قرضہ لیا گیا جو کہ معیشت کو مزید کمزوری کرنے سبب بنے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے وقتی حل کی راہ ہی اپنانا تھی تو پھر پہلے بجٹ کے ساتھ ہی گردشی قرضوں کو ادا کیا جاتا جس سے ملکی معیشت پر کم بوجھ پڑتا۔
اسد سعید نے کہا کہ ’یہ کہانی جو ہم نے سنی تھی کہ اس بحران سے نکلنے کے لیے مسلم لیگ ن نے ہوم ورک کر رکھا ہے لیکن وہ ابھی تک دیکھنے میں نہیں آیا کیونکہ جو پالسی بنائی گئی ہے اس کی کامیابی عوامی سطح پر غیر مقبول اقدامات سے جڑی ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ مسائل کے دائمی حل کے لیے حکومت عوام کو ناراض کرنے کا رسک مول لےسکتی ہے۔‘
اس کے بعد حکومت نے ملک کو درپیش انتہا پسندی کے مسئلے کی طرف توجہ دی۔ اس مسئلے پر حکومت نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ فوجی قیادت کو بھی مشاورت کے لیے بلایا مگر بعض ناقدین کل جماعتی کانفرنسں کے نتائج کو ماضی کی کانفرنسز سے زیادہ مختلف نہیں سمجھتے۔
صحافی سلیم صافی کے بقول ملک کے سب سے بڑے مسئلے دہشت گردی کو حکومتی ترجیحات میں جگہ بننے میں ضرورت سے زیادہ وقت لگا۔
وہ سمجھتے ہیں کہ نواز شریف مغرب اور طالبان دونوں کے لیے قابلِ بھروسہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ صلاحیت بھی رکھتے ہیں کہ وہ فوج کے سامنے کھڑے ہو سکیں مگر ان صلاحیتوں کے ثمرات تبھی سامنے آسکتے ہے جب وہ پنجاب کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیر اعظم بن جائے۔
سلیم صافی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہ’اکثر اوقات نواز شریف اپنی ترجیحات اور اقدامات سے پنجاب کے وزیر اعظم زیادہ اور پاکستان کے وزیرِاعظم کم لگتے ہیں۔ ان کی ترجیحات میں توانائی اور دیگر مسائل تو تھے مگر دہشت گردی کا خاتمہ سرفہر ست نہیں تھا تاہم کچھ دنوں سے انہوں نے اس کو اہمیت دینا شروع کی ہے، خصوص عصمت اللہ معاویا کی جانب سے پنجاب میں حملوں کی دھمکی کے بعد۔‘
تاہم وہ پرامید ہیں کہ نئ حکومت ان خامیوں پر جلد قابو پانے کی کوشش کرے گی۔
حکومت کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کی غیر مشروط پیشکش نے جہاں بعض ماہرین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے تو وہی یہ خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں کہ ماضی میں ایسے مذاکرات کی ناکامی کے باوجود مسلم لیگ ن طاقت کے استعمال پر بات نہیں کر رہی جو کہ مستقبل شناسی کے برعکس ہے۔
سلیم صافی کہتے ہیں کہ ’حکومت کی امن کی کوششیں تب ہی سود مند ثابت ہو گی جب فوجی قیادت اور سیاسی قیادت خقیقی معنوں میں کسی ایک پالسی پر اتفاق رائے پیدا کر لے۔اس سلسلے میں اگر نو ستمبر کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس اپنا کردار ادا کرے تو معاملات کے حل کی راہ نظر آسکتی ہے۔‘

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>