Published On: Mon, Sep 9th, 2013

نو منتخب صدر ممنون حسین آج حلف اٹھائیں گے

Mamnon Hussainپاکستان مسلم لیگ(ن) کے بھاری اکثریت سے نو منتخب صدر ممنون حسین آج (پیرکو) ایوان صدر میں خصوصی تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔ ممنون حسین ملک کے 12 ویں صدر ہونگے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نو منتخب صدر سے حلف لیں گے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اگرچہ 20055ء میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے تاہم بار بار معزول ہونے کی وجہ سے وہ ان ادوار میں منتخب ہونے والے سابقہ صدور پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سے حلف نہ لے سکے تھے ان سابقہ صدور سے جسٹس عبد الحمید ڈوگر نے حلف لیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری طویل عرصہ کے بعد ایوان صدر آئیں گیے۔ نو منتخب صدر کی تقریب حلف برادری میں وزیر اعظم محمد نواز شریف، سبکدوش صدر آصف علی زرداری ، وزراء اعلیٰ، گورنرز، وزراء عسکری قیادت، سرکردہ اراکین پارلیمنٹ، سیاسی رہنماء اور دیگر ممتاز شخصیت شریک ہونگے۔نومنتخب صدر کے حلف کے لیے ایک بڑی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔ ایوان صدر میں آج نئے صدر کی تصویر بھی آویزاں کر دی جائے گی ۔نومنتخب صدر آئندہ ایک دو روز میں کابینہ کے نئے وزراء سے حلف لیں گے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>