Published On: Thu, Sep 5th, 2013

خیبرپختونخوا میں ایسی تبدیلی لائیں گے جو پورے ملک کیلئے مثالی ہو گی، عمران خان

Imran-Khanپشاور: تحریک انصاف کےرہنما عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کرکےرہیں گے اور صوبےسمیت ملک بھر میں سب کا بلاتفریق احتساب ہو گا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں مفت علاج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ ایک دن خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں عام آدمی کا علاج ایسے ہو جیسے پرائیویٹ اسپتالوں میں ہوتا ہے۔ عمران خان نےکہا کہ پورا ملک تبدیلی کے لئے خیبر پختونخوا کی جانب دیکھ رہا ہے، ہم اس صوبے میں ایسی تبدیلی لائیں گے جو پورے ملک کے لئے مثالی ہو گی، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کسی وزیر کے خلاف کرپشن کی شکایت نہیں ہے جو قابل ستائش امر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مفت علاج کا نظام پورے ملک میں لائیں گے، خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام بھی ملک بھر میں سب سے منفرد ہو گا۔ عمران خان نےکہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جائے گی جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>