Published On: Thu, Aug 29th, 2013

نئے پاکستان’ کا اغاز خیبر پختونخواہ سے ہو گا، عمران خان

PAKISTAN-UNREST-POLITICS-JUSTICE-KHANپشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ‘نئے پاکستان’ کا اغاز خیبر پختونخوا اور پشاور سے ہو گا۔

پشاور کے شاہی باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کر کے دکھائیں گے۔

خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کا احتساب کریں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے جس کے بعد بیرونی ممالک کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تحصیل کے سطح پر اسٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے جبکہ تعلیم کے فروغ کے لئے یکساں تعلیمی نظام متعارف کرارہے ہیں۔

ان کے مطابق صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں تبدیلی لا رہی ہے اور ہسپتالو ں میں مریضو ں کے لئے مفت ادویات فرا ہم کی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پانی سے سستی بجلی پیدا کر کے پورے ملک کو سپلائی کریں گے۔

اس سے قبل پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو انقلاب میرے ذہن میں ہے اسکی شروعات آج ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ ہمارا احتساب ایکٹ بالکل تیار ہے جو کہ ایک انقلاب ہے جبکہ احتساب کمیشن خودمختار ہوگا اور کسی کے نیچے کام نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی کو چھوٹ نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بھی جلد ایک ایسا ہی قانون ہمارے دباﺅ کے بعد لانے والی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>