Published On: Tue, Jun 11th, 2013

کراچی: لیاری میں رینجرز کا آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Rangers-Operation-کراچی: لیاری میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 3 دن میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا جب کہ علاقے میں صورتحال معمول پرآنے لگی ہے۔ کراچی کےعلاقے لیاری میں 2 گروپوں کے درمیان ہفتے سے شروع ہونے والی لڑائی میں بچوں اور خواتین سمیت 15 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد رینجرز نے حالات پر قابو پانے کے لیے لیاری کے علاقے ہنگورہ آباد ، دریا آباد ، کلری ، بغدادی ، آگرہ تاج کالونی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر ڈیڑھ درجن سے زائد مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد سے ٹی ٹی پستول ، کلاشنکوف ، ریپیٹر ، ہینڈ گرنیڈ اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں جبکہ گرفتارافراد میں ٹارگٹ کلر ز، بھتہ خور اور منشیات فروش بھی شامل ہیں ، علاقے میں رینجرز اور پولیس کے گشت اور اسنیپ چیکنگ سے صورت حال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>