Published On: Fri, Aug 2nd, 2013

آئین کیا کہتا ہے عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے، چیف جسٹس

imran-case-SC_8-2-2013_112056_lاسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جب الیکشن ٹربیونل میں کوئی کیس جاتا ہے تو سپریم کورٹ اسکا نوٹس نہیں لے سکتی، آئین کیا کہتا ہے عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ اور رجسٹس عظمت سعید شیخ پر مشتمل تین رکنی بنچ کررہا ہے۔ چیف جسٹس 26 جولائی کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا الیکشن میں عدلیہ کا کردار شرمناک رہا۔ عمران خان کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مطلب اعلیٰ عدلیہ نہیں تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ تحریک انصاف کی الیکشن ٹربیونل میں 31 درخواستیں آئیں،5 درخواستیں لاہور کی تھیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کو بھی آئین کے بارے میں بتائیں، حامد خان آئین کے بارے میں جانتے ہیں۔سماعت شروع ہوئی تو حامد خان کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوئی توہین عدالت نہیں نہ ایسا سوچا ہے، عمران خان ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوئے ہیں،عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن سے شکایات تھیں،عدالت سے بہت زیادہ توقعات ہیں،امید کرتے ہیں کہ عدلیہ شکایات سنے گی،عمران خان نے عدلیہ تحریک کے دوران بھی اپنا کردار ادا کیا۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے عمران خان کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے نیاجواب داخل کرنے کیلئے ساڑھے گیارہ بجے تک کا وقت دیا اور سماعت میں وقفہ کردیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>