Published On: Sat, Jul 27th, 2013

ایم کیو ایم کا ممنون کی حمایت کا اعلان

mqm_kiteمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مسلم لیگ نواز کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی خاطر متحدہ قومی موومنٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کی جانب سے صدارتی امیدوار کی غیر مشروط حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل مسلم لیگ کے وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔
نواز لیگ کے وفد میں صدارتی امیدوار ممنون حسین، اسحاق ڈار، سلیم ضیا، پرویز رشید اور ظفر اقبال جھگڑا بھی موجود تھے۔
بعدازاں نواز لیگ کے وفد نے گورنر عشرت العباد خان کے ہمراہ عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تیس جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما اور صدارتی امیدوار سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ان کی جماعت نے جمہوریت اور وفاق کی خاطر صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں انہیں اپنا موقف بیان کرنے کا موقع ہی نہیں دیا اور دو دن میں انتخابی مہم چلانا ممکن نہیں تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے پاس صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے سوا کوئی راستہ نہ تھا۔
رضا ربانی نے کہا ’ہم سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلے کو بھی تسلیم کر لیتے جس طرح ہم نے گیارہ مئی کے عام انتخابات کے نتائج کو خدشات کے ساتھ تسلیم کیا تاکہ جمہوریت آگے بڑھے‘۔
تاہم ان کا کہنا تھا ’جب ہم نے دیکھا کہ اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے وفاقیت پر کاری ضرب پڑ رہی ہے اور صدر کے دفتر کو جو وفاق کی علامت ہے تبدیل کر کے ون یونٹ مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ہمارے پاس وفاق کو بچانے کے لیے کوئی راستہ نہ بچا کہ ہم اس الیکشن اور اس انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرتے‘۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>