Published On: Thu, Jul 25th, 2013

سیاسی جماعتوں نے دودھ جلیبی بیچنے والوں کو صدارتی امیدوار بنادیا، ڈاکٹر قدیر خان

Dr-Abdul-Qadeer-Khan-640x330کراچی: تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اورپاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں نے عوام کو بےوقوف بنایا ہوا ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخاب کے لئے دودھ جلیبی بیچنے والوں کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ بات چیت کے دوران نامور سائنسدان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی سیاسی جماعت صدارتی امیدوار نامزد کرتی وہ پہلے عوام کے پاس جاتے اور ان کی رائے کے مطابق اپنا جواب دیتے کیونکہ اس وقت ملک کو سنجیدہ حاکم کی ضرورت ہے کہ جو اسے بحرانوں سے باہر نکالے کیونکہ اب یہ ملک مزید جھٹکے برداشت نہیں کر پائے گا۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کاکہنا تھا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام کو چند سیاسی جماعتوں نے بے وقوف بنا رکھا ہے، ملک میں جب بجلی كے پلانٹ لگانے کا عزم مچھلی بيچنے والے کریں اور دودھ جلیبی بیچنے والوں کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے تو وطن عزیز کے مستقبل پر کئی سوالیہ نشان لگ جاتے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>