Published On: Thu, Sep 5th, 2013

بنوں: بم نصب کرنیوالوں پر عوام کی فائرنگ،ایک ہلاک، دوسرا گرفتار

bannu-firing…بنوں میں شہریوں نے فائرنگ کرکے ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے حاجی انور خیل میں رات گئے 6مشکوک افراد کو دیکھ کر علاقے میں پہرہ دینے والے شہریوں نے رکنے کا کہا۔ تاہم مشکوک افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ اہلِ علاقہ اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے تین کلو کے قریب بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی عمریں 14سے 15سال کے درمیان ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>