Published On: Mon, Sep 2nd, 2013

میرانشاہ حملہ،نوشہداءکےجسدخاکی بنوں منتقل،نمازجنازہ آج اداہوگی

namzae-janazaشمالی وزیرستان ایجنسی میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں شہید نو فوجی جوانواں کے جسد خاکی بنوں پہنچا دی گئی ہیں، دھماکے میں 21 اہل کار زخمی بھی ہوئے، جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے، شہداء کی نماز جنازہ بعد ازاں ظہر بنوں کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز کا قافلہ میران شاہ سے دتہ خیل جا رہا تھا کہ بویا سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس میں 9 سیکیورٹی اہل کار شہید، جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو میران شاہ کے کیمپ میں قائم اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں میں سے کئی اہل کاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ میران شاہ کے ایشا سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ بھی نامعلوم سیمت سے ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>