Published On: Sat, Aug 31st, 2013

ایبٹ آباد آپریشن کیس میں صدر زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست

download (1)ایبٹ آباد آپریشن کیس میں صدر آصف علی زرداری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ستمبر کو جواب طلب کر لیا درخواست کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایبٹ آباد میں کئے گئے آپریشن کے حوالہ سے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے صدر زرداری کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا بھی واقعہ کے بارے میں بخوبی علم رکھتے تھے دوران سماعت شاہد اورکزئی نے دلائل میں کہا کہ احمد شجاع پاشا اور حسین حقانی پہلے ہی ملک سے جا چکے ہیں جبکہ صدر زرداری کی مدت صدارت آٹھ ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی مدت صدارت ختم ہیونے کے بعد بیرون ملک چلے جائیں اور ایبٹ آباد واقعہ سے متعلق تحقیقات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا لہذا انہیں بیرون ملک جانے سے روکاجائے۔رخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا کہ صدر آصف علی زرداری کو ایبٹ آباد آپریشن کا علم تھا۔بحیثیت صدر ان کا فرض تھا کہ وہ مسلح افواج کو آگاہ کرتے،درخواست گزار نے کہا کہ صدر زرداری کی مدت نو ستمبر کو پوری ہو رہی ہے۔مدت پوری ہونے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔ صدارتی مدت پوری ہونے کے بعد آصف زرداری کو عدالت طلب کر کے ان سے اس بارے میں پوچھا جائے۔ عدالت نے شاہد اورِکزئی کے دلائل سننے کے بعد وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ستمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>