Published On: Fri, Aug 30th, 2013

توقیر صادق سے جسمانی ریمانڈ کے دوران 41 ارب روپے کی ریکوری

212119سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے جسمانی ریمانڈ کے دوران 41 ارب روپے کی ریکوری کر لی گئی جبکہ 34 ارب روپے کی ریکوری ابھی باقی ہے ۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ بقیہ رقم کی وصولی کے لئے ملزم سے تحقیقات جاری ہیں توقیر صادق کو آج ( جمعہ ) کو مزید ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ نیب نے اوگرا کو مختلف خطوط بھی لکھے ہیں کہ ماضی میں ہونے والی کرپشن کا ریکارڈ اسے فراہم کرے تاکہ کرپشن کے ذریعہ حاصل کی گئی رقم کو واپس لیا جا سکے ۔ نیب 90 روز تک ملزم کا ریمانڈ حاصل کر سکتا ہے جبکہ 38 روز کا ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے واضح رہے کہ توقیر صادق پر اوگرا میں 83 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>