Published On: Mon, Aug 26th, 2013

اسلام آباد کیلئے بلدیاتی ایکٹ 2013 کی منطوری دے دی گئی

imagesوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ومقامی حکومت کے قیام کیلئے ایکٹ کے بارے میں بل تیار کر لیا گیا ہے جو اگلے مرحلے میں منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائیگا بل کا مجوزہ مسودہ کابینہ کو بھجوانے کی منظوری دیدی گئی ہے اسلام آباد کے علاقے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مجوزہ بل تیار کیا گیا ہے اتوار کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا تھا وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس بارے میں وزیر داخلہ کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں پولیس ناکوں اور چیک پوسٹوںپر اہلکاروں کو چوکس رکھنے کیلئے ایس پی کی سطح پر موثر پلان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں بلدیاتی ایکٹ2013ء کے بل کی منظوری دیدی اسلام آباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کیلئے ایک ہفتے میں سریع الحرکت فورس کے قیام کی ہدایت کر دی گئی ہے وزیرداخلہ نے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اور صورتحال پر خود نظر رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ فورس کو فوری طورپر طلب کیا جا سکے مارگلہ کے علاقے اسلام آباد کے گردونواح دیہی علاقوں کچی آبادی کے حوالے سے بھی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا اور اس بارے میں اہم فیصلے کئے گئے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>