Published On: Sat, Aug 24th, 2013

وزیراعظم پاکستان کا پھانسی کی سزاؤں پرعملدرآمد 9 ستمبر تک مؤخر کرنے کا حکم

hangedاسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے صدر آصف زرداری کی خواہش پر قیدیوں کی پھانسی سزاؤں پر عملدرآمد 9 ستمبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران سزاؤں میں عملدرآمد مؤخر کرنے کا کہا، ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے 5 سالہ دور میں پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد مؤخر رکھنے کی پالیسی اپنائی اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مدت ختم ہونے تک یہ اصولی پالیسی جاری رہے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 9 ستمبر کو نیا صدر عہدہ سنبھال لے گا اس کے بعد حکومت فیصلے پر چاہے تو نظرثانی کرلے جس پروزیر اعظم نے صدر آصف زرداری کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد 9 ستمبر تک مؤخر کرنے کی ہدایت کردی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>