Published On: Tue, Aug 20th, 2013

پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 118 افراد ہلاک ہوئے

floods-in-pakistanاسلام آباد: نینشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور بارشوں سے 118 افراد کی ہلاکتوں اور 5لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کےمتاثر ہونے کی تصدیق کردی۔ این ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب اور تیز بارشوں سے ملک بھر میں 812 افراد زخمی ہوئے، سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی جب کہ 4 لاکھ 12 ہزار ایکڑ زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی،این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب سے مکمل یا جزوی طور پر 27 ہزار سے زائد گھروں کونقصان پہنچا، سیلاب سے ایک ہزار 746دیہات متاثر ہوئے اور9 ہزار 215 افراد ریلیف کیمپوں میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>