Published On: Tue, Aug 13th, 2013

راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش،نالہ لئی میں طغیانی، فوج طلب

Flooded-rain-pindiراولپنڈی…راولپنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں طغیانی، پنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش کے بعد کئی علاقے زیرآب آگئے ہیں، راولپنڈی کے نالا لئی میں پانی کی سطح 23.46 فٹ کی سطح پرپہنچ گئی ہے جس کے بعد نالا لئی کے ملحقہ علاقوں کو خالی کرنے کی ہدایت جا ری کر دی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔صورت حال کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹیاں بجانا شروع کردی ہیں۔ ترجمان ٹی ایم اے کے مطابق گوال منڈی میں فوج کوبلالیا گیا۔گلبہار، کوہاٹ روڈ، دلہ زاک روڈ، چارسدہ روڈکے علاقوں میں پانی کھڑا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>