Published On: Wed, Aug 7th, 2013

محکمہ موسمیات کی عید کاچاند 8 اگست کو نظرآنے کی پیش گوئی

RAMZAN-MOON (1)محکمہ موسمیات نےعید کاچاند 8 اگست کونظرآنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند  7 اگست کی صبح 2 بجکر 51 منٹ پر پیدا ہو گا جس کے بعد 8 اگست کی شام کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ یکم شوال کا اعلان کرنے کے لئے چاند کی عمر 31 گھنٹے اور 20منٹ ہونی چاہئے جبکہ 8اگست کو نظرآنے والے چاند کی عمر 40 گھنٹے ہو گی۔ سورج غروب ہونے کے بعد نئے چاند کا کم از کم دورانیہ اکتالیس منٹ ہونا چاہئے۔ تاہم اس بار بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں نئے چاند کا دورانیہ اکتالیس منٹ سے بھی زائد ہو گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق غروب آفتا ب کے وقت اپنے مخصوص زاویئے اور پوزیشن کے اعتبار سے بھی پورے ملک میں چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>