Published On: Tue, Aug 6th, 2013

بینظیر قتل کیس، پولیس کی مشرف کو عدالت پیش کرنے سے معذرت

pervaiz-musharafبے نظیر قتل کیس میں پولیس نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کر لی۔ کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی الیاس صدیقی نے عدالت کو درخواست دی کہ سیکورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری اظہر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ضمانت پر ہے۔ پیش نہ ہونے پر ان کی غیر حاضری تصور کی جائے تاہم عدالت نے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے مشرف کے خلاف فرد جرم کے لئے بیس اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>