Published On: Mon, Aug 5th, 2013

کراچی:سیلابی پانی اپنے پیچھے تباہی کے نشانات چھوڑ گیا

rain-floodکراچی میں بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے زیادہ تر علاقوں سے پانی نکالا جاچکا ہے اور حالات تیزی سے معمول پر آ رہے ہیں۔تاہم سیلابی پانی اپنے پیچھے تباہی کے نشانات چھوڑ گیا ہے۔کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سعدی ٹاوٴن، امروہہ سوسائٹی، صفورا گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں گھروں میں داخل ہونے والے پانی کونکال دیاگیاہے، جبکہ چند علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو اداروں کی جانب سے پانی کی نکاسی کاکام جاری ہے، ادھر ملیرندی کے سیلابی ریلے سے کورنگی کراسنگ اور شہر کو ملانے والی سڑک بْری طرح متاثر ہو ئی ،جسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، تاہم متاثرہ سڑک کی بحالی کا کام ابھی تک شروع نہیں کیا جا سکا۔جس کے وجہ سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>