Published On: Mon, Aug 5th, 2013

یہودی ایجنٹ کہنے پرعمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو عدالت لے جانے کا اعلان

imran-khanاسلام آباد: تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے یہودی ایجنٹ کہنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ان پر الزام عائد کیا ہے وہ یہودیوں کے ایجنٹ ہیں لہٰذا اب وہ عدالت میں اس بات کو ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پہلے 90 دنوں میں ملک کی صورتحال میں کوئی فرق نہیں پڑا حالانکہ کسی بھی حکومت کے لئے پہلے 90 دن بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بجلی اور ٹیکس چوری روکنے چاہئے تھی لیکن وہ اس میں ناکام نظر آتی ہے جس کا براہ راست اثر ایماندار لوگوں پر پڑھ رہا ہے اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑھ رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس اور بجلی کی چوری محکموں کی ملی بھگت سے ہورہی ہے، اگر حکومت چوری روکتی تو مہنگائی نہ کرنی پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ صرف جولائی کے مہینے میں مہنگائی میں 24 فیصد اضافہ کیا گیا اور اس طرح روز بروز مہنگائی کرکے تنخواہ دار طبقے کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، اب حکومت نے بجلی کی چوری روکنے کے بجائے اس کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوگی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>