Published On: Fri, Jul 26th, 2013

مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا

Pakistan-PMadvisorShujaatAzeeاسلام آباد… وزیر اعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے اپنا استعفیٰوزیر اعظم کو بھجوا دیا ۔ شجاعت عظیم دہری شہریت کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ۔ سپریم کورٹ میں شجاعت عظیم کی دہری شہریت کے بارے میں کیس زیرسماعت تھا ۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ شجاعت عظیم استعفیٰ دے دیں گے ۔گذشتہ روز اٹارنی جنرل آف پاکستان منیر اے ملک نے سپریم کورٹ میں پی آئی اے میں مالی بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ شجاعت عظیم دہری شہریت کے حامل تھے، ان کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی ان کا کورٹ مارشل بھی ہوا تھا۔ اس پر چیف جسٹس نے منیر ملک کے بیان کو قبول کر تے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ شجاعت عظیم کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیر تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>