Published On: Tue, Jul 23rd, 2013

پنجاب کو ہفتے میں7 دن گیس فراہم کرنیکا شیڈول تیار

Gas-Pipeline-720x330لاہور: پنجاب بھرکی صنعتوں کیلیے گیس فراہمی کاطریقہ کارتبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتے میں ڈھائی دن یعنی60گھنٹے کے بجائے ہر روز 8گھنٹے یاتسلسل کے ساتھ کوٹے کے مطابق 7دن ہی گیس فراہم کرنے کا شیڈول تیار کرلیاگیا،نئے شیڈول پر عملدرآمد آئندہ 24 گھنٹوں میں وزیراعظم نوازشریف کی منظوری کے بعد شروع کر دیا جائیگا۔ اتوار کو رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب کی صنعتوں کوہفتے میں ساڑھے4دن گیس بند رکھنے کا سخت نوٹس لیاہے اور اس معاملے کو کل تک ہر صورت میں صنعتکاروں کی مشاورت سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کادعویٰ ہے کہ پنجاب کے صنعتی شہروں لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال کو ہفتے میں ڈھائی دن یعنی 60گھنٹے کے بجائے روزانہ 8سے 9گھنٹے یعنی زیادہ سے زیادہ 63گھنٹے کے فارمولے کے تحت گیس فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی دن فیکٹری کو بند نہ کیاجائے اور صنعتکار باقی گھنٹوں میں متبادل نظام کے ساتھ فیکٹریاں چلاتے رہیں۔ نئے پلان کے تحت فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ ،ملتان اور راولپنڈی کی صنعتوں کوگیس ہرروزملے گی اور پریشر بھی کم نہیں ہو گامگراس کا ہفتہ وار کوٹہ مقرر کر دیا جائے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>