Published On: Sat, Jul 20th, 2013

حکومت کی صدارتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن سے درخواست

Election-comission-of-pakistan-640x330اسلام آباد: حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ 6 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے۔ وزارت قانون وانصاف كی جانب سے الیكشن كمیشن كو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چونکہ رمضان المبارک كے آخری عشرے میں متعدد ممبران عمرے كی سعادت كے لئے حجاز مقدس جاتے ہیں اور كئی ممبران اعتكاف میں بیٹھتے ہیں لہٰذا اس شیڈول میں تبدیلی كردی جائے تاكہ تمام ممبران صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔ خط میں یہ عندیہ بھی دیا گیا كہ الیكشن كمیشن رمضان المبارک كے آخری عشرہ شروع ہونے سے قبل صدارتی انتخاب كا شیڈول دے تو بھی حكومت كو كوئی اعتراض نہیں ہے، دوسری جانب الیكشن كمیشن كی جانب سے واضح كیا گیا ہے كہ صدارت انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں تاہم حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کریں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>