Published On: Fri, Jul 5th, 2013

یقین ہے کہ چین توانائی کے بحران پرقابو پانے میں پاکستان کوتنہا نہیں چھوڑے گا، شہبازشریف

Shahbaz-Sharif

بیجنگ: وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سے امداد نہیں بلکہ دوستانہ تعاون اور فنی رہنمائی کے متمنی ہیں اوریقین ہے کہ چین توائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ بیجنگ میں مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے ، شمسی توانائی اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے لامحدود امکانات موجود ہیں، ہم چین سے بجا طور پر یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان ذرائع سے فائدہ اٹھانے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تمام سہولتیں و تحفظ فراہم کیا جائے گا، انہیں سولر سسٹم نصب کرنے کے لئے نہایت آسان شرائط پر اراضی فراہم کی جائے گی اور بجلی کی پیداواری لاگت کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے چینی حکام اور سرمایہ کاروں کا تعاون سفارتی تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث بنے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورے کا مقصد بھی چین سے انرجی کی پیداوار میں اضافے کے لئے تعاون حاصل کرنا ہے، چین آزمودہ دوست ہے اور مجھے یقین ہے کہ انرجی کے بحران میں وہ پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑے گا، ہم چین سے امداد نہیں بلکہ دوستانہ تعاون اور فنی رہنمائی کے متمنی ہیں، مجھے یقین ہے کہ میاں نواز شریف جیسے فعال اور مدبر رہنما کی قیادت میں ہم بھی چین کی طرح ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہوں اور توانائی کے ماہرین کو پنجاب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کار اور ماہرین پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر منصوبوں کو عملی شکل دیں گے۔ دوسری جانب بیجنگ میں حکومت پنجاب اور چین کی سرکاری کمپنی چائنہ انرجی انجینئرنگ کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے، حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر شیر علی خان نے معاہدے پر دستخط کئے، معاہدے کے مطابق کمپنی پنجاب میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا درمیانے درجے کا پلانٹ لگائے گی، چینی حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب کے بڑے            شہروں میں جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم چلانے کے لئے ہرطرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>