Published On: Thu, Jul 4th, 2013

عزت سے چلے جانا کمزور ہو کر رہنے سے بہترہے، صدرآصف زرداری

zardariاسلام آباد: فاٹا کنونشن سے خطاب کے دوران صدر آصف زرداری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عزت سے چلے جانا کمزور ہو کر رہنے سے بہتر ہے۔ جمہوریت کے استحکام کے لیے فاٹا کے عوام کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایوان صدر میں ایک کنونشن منعقد کیا گیا جس میں قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کے لئے فاٹا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف فاٹا کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے تاہم فاٹا کے عوام نے تمام مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور اب علاقے میں امن قائم ہونا چاہئے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہر کسی کو اس کا حق دینے کی کوشش کی، ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا اور کوشش کی کہ شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے خواب کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اور آنے والی حکومتیں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>