Published On: Thu, Jul 4th, 2013

حکومت کو ڈرون حملے رکوانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، عمران خان

imran-khan-640x330اسلام آباد: پاكستان تحريک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈرون حملے روکنےکے لئے مذمتی بیان نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ عمران خان نے میران شاہ میں گزشتہ رات امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈرون حملے ركوانے كے حوالے سے اپنے وعدے پورے كرے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے صریحاً بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اورانہیں روکنے کے لئے حکومت کو صرف مذمتی بیان نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ تحريک انصاف كے چيئرمين عمران خان نے كہا كہ ڈرون حملوں كے متاثرين كی نشاندہی اور ان کے نام بھی اسی طرح منظرعام پر لائے جائیں جس طرح دہشت گردی کے دیگرواقعات سے متاثر ہونے والوں کے لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ ڈرون حملوں كا براہ راست تعلق خارجہ اور دفاعی پاليسی سے ہے اس لئے انہیں روکنے کی تمام ترذمہ داری بھی وفاقی حكومت پرعائدہوتی ہے اور ان کی جماعت ڈرون حملوں كے ذريعے معصوم پاكستانيوں كے قتل عام كو روكنے کے لئے وفاقی حكومت کی مکمل حمایت کرے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>