Published On: Mon, Nov 25th, 2013

کراچی: بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مزید متنازع ہوگئیں

pakistan news 28کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مزید متنازع ہوگئیں، مسلم لیگ ن نے ان کیخلاف عدالت میں جانے کا اعلان کردیا تو فنکشنل لیگ نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کردیا۔

سندھ اسمبلی میں ن لیگ کے رکن عرفان اللہ مروت کا کہنا ہے کہ نئے اضلاع بنا کرشہر بھر کی حلقہ بندیاں تبدیل کر دی گئی ہیں، جسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، مسلم لیگ فنکشنل نے بھی الیکشن کمیشن کے نام خط میں نئی حلقہ بندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ حد بندیوں پراعتراضات سننے کیلئے سیشن جج کا تقرر کیا جائے اور بلدیاتی الیکشن عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>