Published On: Sat, Nov 23rd, 2013

پشاور:کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

pakistan news 27پشاور میں کوہاٹ روڈ پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سیالکوٹ سے اجرتی قاتل کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا، شیخوپورہ سے مبینہ دہشتگرد پکڑا گیا۔

پشاور پولیس نے کوہاٹ روڈ سے معمولی تکرار پرمشتعل ہوکر جلوس پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ سیالکوٹ سے اجرتی قاتل فہد ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اب تک پیسے لیکر گیارہ افراد کو قتل کرچکا ہے اور اس کا گینگ تئیس افراد پر مشتمل ہے، ملزم ایک قتل کے دس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک رقم وصول کرتا تھا، ملزم فہد کی نشاندہی پر دس سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

شیخوپورہ پولیس نے بھی ایک مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق دہشت گرد نے پرانی انار کلی میں خودکش دھماکا کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے، جس کے باعث کمشنر اور سی سی پی او لاہور نے پرانی انارکلی کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>