Published On: Thu, Nov 21st, 2013

سانحہ راولپنڈی میں ملوث 40 ملزمان گرفتار

pakistan news 26پولیس نے سانحہ روالپنڈی میں ملوث چالیس ملزمان کو گرفتار کرلیا اور جعمے کے روز کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق مسجد مدرسے پر حملہ اور مارکیٹ کو آگ لگانے والے چھبیس ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ اور دیگر عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے والے چودہ ملزمان بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں جمعہ کے روز احتجاجی مظاہروں اور ممکنہ بد امنی روکنے اور امن و امان کی صورتحال کے لیے سیکیورٹی کا ماسٹر پلان منظور کرلیا گیا، اس پلان کے تحت احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین کو عبادت گاہوں سے صرف چند قدم کے فاصلے تک جانے کی اجازت ہوگی، شرپسند اور بدامنی پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ، پنجاب کے اہم شہروں اور دیگر اضلاع میں بھی پولیس کے علاوہ رینجرز اور آرمی بھی طلب کرلی گئی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>