Published On: Sat, Nov 16th, 2013

گرونانک کا جنم دن،3 ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

pakistan news 22سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے پانچ سو پینتلیس ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے تین ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔

واہگہ ریلوے اسٹیشن پر متروکہ وقف املاک ٹرسٹ کے اعلیٰ افسران ، وزیراعلیٰ کے پی کے کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر سردار سورن سنگھ اورسینیٹر امر جیت ملہوترا نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا ۔ ڈاکٹر سردار سورن سنکھ سکھ یاتری پاکستان میں دس روزہ قیام کے دوران بابا گرو نانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی مقامات کی یاترا بھی کرینگے۔

سکھ یاتری مذہبی رسومات کے ساتھ ساتھ چھوٹے ہوں یا بڑے سب لاہور کی یاترا کے بھی شوقین نکلے۔ سکھ یاتری پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>