Published On: Tue, Nov 12th, 2013

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تاحال جاری

pakistan news 21گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے تمام مطالبات کی منظوری کی صورت میں ہی ہڑتال ختم کی جائے گی جبکہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کا دوسرا دور آج گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے گزشتہ روز گورنر ہاؤس کے اجلاس میں چند مطالبات منظور ہوئے تاہم چند منظور نہ ہوسکے۔ جن پر بات کرنے کے لئے ٹرانسپورٹرز اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ تمام مطالبات کی منظوری تک ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔ کے پی ٹی میں پارکنگ پلاٹ کو خالی کرانے کے مطالبے کو فوری طور پر منظور کیا جائے جبکہ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے جو مطالبات تسلیم کئے ان میں وزن پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں ایک روپیہ فی کلو کمی کا اعلان ہے۔

گورنر سندھ نے بھی گڈز ٹرانسپوٹرز کو مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرائی اور کمشنر کراچی کو گڈذ ٹرانسپوٹرز سے مذاکرات کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا۔ گورنر سندھ نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کے ساتھ ٹرک اسٹینڈز پر قبضہ کی گئی زمین خالی کرانے کے لئے کمشنر کراچی کو ہدایت بھی جاری کی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>