Published On: Sat, Nov 9th, 2013

کراچی:برآمد کیا گیا جدید اسلحہ دیکھ کر وزیراعظم حیران رہ گئے

pakistan news 19وزیراعظم نوازشریف کو دورہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دوران کراچی سے برآمد کیا گیا اسلحہ دکھایا تو انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔

کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دور کے دوران وہ اسلحہ بھی دکھایا گیا۔ جو شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اتنی بڑی تعداد میں جدید اسلحہ دیکھ کرحیرانی کا اظہارکیا۔ وزیراعظم کو دکھانے کے لیے جو اسلحہ رکھا گیا تھا .اس میں تیس بورپستول، کلاشنکوف،راکٹ لانچر ،رائفلز،گرینیڈ لانچر اے کے فورٹی سیون شامل تھا۔

وزیراعظم نے رینجرز حکام سے اسلحے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اسلحے کے ساتھ آوان بم، بال بم بھی رکھے گئے تھے۔ وزیراعظم نے رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا.

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>