Published On: Thu, Nov 7th, 2013

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کا سوک سینٹر پر احتجاجی مظاہرہ

pakistan news 17بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین نے سوک سینٹر پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرہ بلدیاتی ترمیمی بل دو ہزارتیرہ کی منظوری اور اس میں مزید ترامیم کیخلاف کیا جارہا ہے اور ملازمین کو برطرف کئے جانے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔

صدر کے ڈی اے ایمپلائز یونین محمد کامران نے کہا کہ گریڈ سترہ اور اٹھارہ گریڈ کے افسران کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ترمیمی بل کے ذریعے کے ڈی اے اور کے ایم سی کے مختلف محکموں کو سندھ حکومت میں ضم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضم ہونے کی صورت میں کے ڈی اے اور کے ایم سی کا وجود ختم ہوجائے گا۔

صدر کے ڈی اے ایمپلائز یونین نے کہا کہ ملازمین کو تین مہینوں سے تنخواہیں اور میڈیکل نہیں ملا ہے۔ محکمہ سندھ حکومت میں ضم ہونے کے باعث ماسٹر پلان کے تین ارب روپے اور ماس ٹرانزٹ کے دو ارب تین کروڑ روپے بجٹ کا نقصان ہوگا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>