Published On: Wed, Nov 6th, 2013

پشاور:محرم الحرام صوبے بھر میں سیکورٹی ریڈ الرٹ

pakistan news 16محرم الحرام کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کے ساتھ ایف سی اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز تعینات کیے جائے گے جبکہ جنوبی اضلاع کی پہاڑیوں پر نئی چیک پوسٹین قائم کر دی گئی ہیں۔

محرم الحرام کے حوالے صوبے بھر میں سیکورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی خیبر پختوخواہ ناصر خان دورانی کے مطابق صوبے کے چار اضلاع پشاور، کویاٹ، ڈی آئی خان اور ہنگو کو حساس ترین اضلاع میں شامل کیا گیا ہے۔ حساس اضلاع میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایف سی اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو 6 محرم الحرام سے تعینات کر دیا جائے گا۔

صوبائی دارلحکومت پشاور کے تمام امام بارگاہوں کو انتہائی حساس ڈکلیر کیا گیا ہے۔ یکم محرم سے ہی اندرون شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں چار ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں سمیت ایف سی اور کیو آر ایف کے دستے تعینات کیے جائیں گے جبکہ 6 محرم سے اندرون شہر کو مکمل طور پر خادار تاروں سے سیل کردیا جائے گا۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر قبائلی علاقوں سے متصل باڈرز پر پولیس کے ساتھ ایف سی کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہر میں جلوسوں کی نگرانی کے لیے تین کمانڈ جبکہ ایک سپریم کمانڈ پوسٹ قائم کردی گئی ہے۔ جلوسوں کی گرزگاہوں کے لیے سوراخ رساں کتے فرائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ یوم عاشورہ کے جلوسوں کی صوبے بھر میں فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>