Published On: Tue, Nov 5th, 2013

کراچی آپریشن: دو ماہ میں 650 چھاپے، چھ سو ننانوے ملزمان گرفتار

pakistan news 15کراچی میں امن وامان کی بحالی کے لئے رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں پچاس کے لگ بھگ ملزمان دھرلئے گئے۔ رینجرز کے دوماہ میں چھ سو پچاس چھاپوں میں چھ سو ننانوے ملزمان گرفتار کئے۔ کراچی کو جرائم سے پاک کرنے کے لئےرینجرزاورپولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔۔

ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتارکرلئے۔ جبکہ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان سمیت بینک ڈکیتیوں میں ملوث مجموعی طور پرچودہ ملزمان گرفتارہوئے۔ نارتھ کراچی میں ایس آئی یو کا چھاپہ، پیٹرول پمپوں پر ایک درجن سے زائد ڈکیتیوں اور دستی بم حملوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، چار ٹی ٹی، چھینی ہوئی ریپیٹر اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ نیوکراچی پولیس نے مقابلے کے بعد اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکےاسلحہ برآمدکیا۔ حساس اداروں نے گرفتارملزمان کی نشاندہی پرگلشن بہار سے مد فون اسلحہ برآمد کیا۔

۔رینجرز نےشہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث بائیس ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق سواتی چوک، علی محمدبروہی گوٹھ،لانڈھی، چنیسرگوٹھ،فلک نازپلازہ اور نارتھ ناظم آباد میں چھاپےمارےگئے جبکہ لیاری، لیاقت آباد، فرنٹیئرکالونی، سکندرگوٹھ اور مومن آباد میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ خمیسوگوٹھ میں اےاین ایف کے ساتھ مشترکہ چھاپہ ماراگیا۔ خیبرچوک بلدیہ اور گارڈن میں اسنیپ چیکنگ کی گئی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>