Published On: Mon, Nov 4th, 2013

بلوچستان میں موسم سرما کاآغاز، گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر

pakistan 08بلوچستان میں کے سرد علاقوں میں موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہوگیا کوئٹہ میں شہری گرم کپڑے خریدنے کے لئے لنڈے بازاروں کا رخ کرنا شروع ہوگئے ہیں، کوئٹہ کے لنڈے بازاروں میں عوام کے اس رش سے وادی میں موسم سرما کے آغاز اور چلنے والی سرد ہواﺅں کی شدت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے،

اکتوبر کے وسط سے شروع ہونے والی سردی میں جوں جوں اضافہ ہوتا جارہا ہے لنڈے بازاروں میں بچوں اور بڑوں کی جرابیں ،دستانے ،سویٹرز سمیت رضائیوں اور کمبلوں کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔دکاندار اور خریدار سردی سے بچنے کے لئے لنڈا بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو مہنگائی کے جن نے یہاں بھی دبوچ لیا

جس پر خریداروں کا الزام ہے کہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرنا چاہتے ہیں، وادی کوئٹہ میں موسم سرما ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، مگرکوئٹہ کا ہر خاص و عام شہری مستقبل میں پڑنے والی سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم کپڑے خرید کر قبل از وقت تیاریاں مکمل کرنا چاہتا ہے، سردی امتیاز نہیں برتتی شاہد یہی وجہ ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ امراءبھی بڑی تعداد میں لنڈا بازاروں کا رخ کرنےلگے ہیں،

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>